تاریخ شائع کریں2021 23 April گھنٹہ 16:55
خبر کا کوڈ : 501104

پاکستان میں لاک ڈاؤن میں سختی

ہمارے ہیلتھ سسٹم اور ہسپتالوں پر دباؤ ہے، ہم اپنی صلاحیت کا 90 فیصد تک استعمال کر رہے ہیں۔ اگر ہم ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے تو ہمیں لاک ڈاؤن  کا سامناکرنا پڑے گا
پاکستان میں لاک ڈاؤن میں سختی
پاکستانی وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمرنے کہا کہ ملک بھر میں عید تک آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ 5 فیصد سے زائد کورونا کیسز والے علاقوں میں سکول بھی بند کر دیئے جائیں گے۔
 
قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے  اسد عمر کا کہنا تھا کہ ان ڈور ڈائننگ پر پہلے سے پابندی عائد ہے، آؤٹ ڈور ڈائنگ پر عید تک پابندی عائد کر دی گئی ہے، صرف ٹیک آوے کی اجازت ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ دفتری اوقات دوپہر2 بجے تک ہوں گے اور دفاتر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگوں کو نہ بلایا جائے جبکہ تمام بازار شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، شام 6 بجے کے بعد اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی۔سکولوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد عمر  نے کہا کہ وہ اضلاع جہاں 5 فیصد سے زیادہ مثبت کیسز ہیں وہاں سکول بند ہوں گے۔عوام عید کی شاپنگ جلد کرلیں اور کوشش کریں دن کے اوقات میں خریداری کریں۔
 
ہو سکتا ہے ایسی صورتحال پیدا ہو کہ شہروں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے، لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مل کر پلان بنائیں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہیلتھ سسٹم اور ہسپتالوں پر دباؤ ہے، ہم اپنی صلاحیت کا 90 فیصد تک استعمال کر رہے ہیں۔ اگر ہم ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے تو ہمیں لاک ڈاؤن  کا سامناکرنا پڑے گا۔
https://taghribnews.com/vdcaw6nmy49nw61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ