تاریخ شائع کریں2021 17 April گھنٹہ 17:11
خبر کا کوڈ : 500341

دہلی اور ممبئی بری طرح سے وبا کی لپیٹ میں

خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک ارب 40 کروڑ کی آبادی رکھنے والے انڈیا میں پچھلے دو روز سے دو لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
دہلی اور ممبئی بری طرح سے وبا کی لپیٹ میں
دہلی میں واقع مسلمانوں کے بڑے قبرستان میں کورونا سے مرنے والوں کو دفنانے کی جگہ کم پڑ گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے سال پابندیوں میں نرمی کے بعد سے دہلی اور پورے ملک میں بڑھتے کیسز قابو سے باہر ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک ارب 40 کروڑ کی آبادی رکھنے والے انڈیا میں پچھلے دو روز سے دو لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

روٹئرز نے منظر کشی کرتے ہوئے بتایا کہ جمعے کو ایمبولینسوں کی ایک قطار قبرستان پہنچی جو قدیم شہر کا مضافاتی علاقہ ہے، جہاں پچھلے سال زمین کے ایک وسیع حصے کو کورونا کے باعث ہلاک ہونے والوں کے لیے الگ قبرستان قرار دیا گیا تھا۔

یہ علاقہ تاحد نگاہ کھلا تھا تاہم اب اس کی دیواروں تک کا حصہ قبروں سے بھر چکا ہے اور بہت کم جگہ باقی ہے۔ گورکنوں کے سربراہ محمد شمیم کہتے ہیں کہ لائی جانے والی میتوں کو واپس بھیجنا پڑ رہا ہے۔

بقول ان کے ’گزشتہ روز یہاں 19میتیں لائی گئیں مگر ہم صرف 15 کو ہی دفنا پائے۔‘ مرنے والوں کے گھر والے کورونا سے بچاؤ کے سامان کے بغیر میت کو ایک عام سے پلائی وڈ کے تابوت میں ڈال کر یا پھر سفید کپڑے میں لپیٹ کر لاتے ہیں۔

کورونا کا شکار ہونے والے 43 سالہ پپو علی کو ان کے گھر والے لے کر پھرتے رہے مگر انہیں پرائیویٹ ہسپتال میں بستر نہیں ملا، آخرکار انہیں سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔

تدفین کے موقع پر ان کے چچا محبوب نے بتایا کہ ’وہاں ڈاکٹر بھی کم تھے، یہاں تک کہ ہمیں پانی بھی نہ ملا۔‘ایک اور کورونا سے ہلاک ہونے والے شخص کی میت کو جب جلدی میں کھُدی قبر میں اتارا جانے لگا تو ان کا جوان بیٹا زمین پر مکے برساتا ہوا آہ و بقا کرتا رہا اور بار بار کہتا رہا۔

’آپ نے مجھے کہا تھا کہ باہر مت جاؤ، لیکن میں نے نہیں سنا، یہ سارا میرا قصور ہے، مجھے معاف کر دینا۔‘
https://taghribnews.com/vdcc0xqps2bqx18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ