تاریخ شائع کریں2021 17 April گھنٹہ 15:42
خبر کا کوڈ : 500320

اسرائیل نوازی کے خلاف ریاض میں فلسطینیوں کا احتجاج

استقامتی محاذ کے بیان میں اس طرح کے اقدامات کو آل سعود کی پیشانی پر کلنک کے ٹیکے سے تعبیر کیا گیا ہے جو تل ابیب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے انجام ديئے جارہے ہیں۔
اسرائیل نوازی کے خلاف ریاض میں فلسطینیوں کا احتجاج
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی اسرائیل نوازی کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے۔فلسطین کے استقامتی محاذ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم فلسطینی باشندوں کی گرفتاریوں اور ان پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا مقصد غاصب حکومت کی قربت حاصل کرنا ہے۔

استقامتی محاذ کے بیان میں اس طرح کے اقدامات کو آل سعود کی پیشانی پر کلنک کے ٹیکے سے تعبیر کیا گیا ہے جو تل ابیب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے انجام ديئے جارہے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 2019 سے حماس کے نمائںدے محمد الخضری سمیت 60 فلسطینیوں کو بلا جواز گرفتار کرکے جیلوں ميں بند کردیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے ایک تازہ بیان میں آل سعود کو انتباہ دیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم فلسطینیوں کی گرفتاری بلا جواز اور عرب اقدار کی روح کے منافی ہے۔

حازم قاسم نے کہا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے وہ سعودی عرب میں قانونی طور سے مقیم ہیں اور فلسطین کاز کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں ریاض پر زور دیا کہ ان افراد کو فوری طورپر رہا کیا جائے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان داؤد شہاب نے بھی اپنے ایک بیان میں محمود الخضری سمیت تمام فلسطینیوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس اور جہاد اسلامی سمیت سبھی فلسطینی تنظیموں نے سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ اس سلسلے میں سعودی حکام کو کئی مراسلے بھیج چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcj8yeiyuqeytz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ