تاریخ شائع کریں2021 17 April گھنٹہ 15:39
خبر کا کوڈ : 500318

یمنی فوج نے مآرب کا محاصرہ کرلیا

ہفتے کے روز جاری ہونے والی بعض میڈيا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فورسز صحن الجن سے موسوم فوجی اڈے کی جانب بڑھ رہی ہیں اور البلق القبلی نامی پہاڑی سلسلے پر تسلسط حاصل کرلیا ہے۔
یمنی فوج نے مآرب کا محاصرہ کرلیا
مآرب کی آزادی کے لئے یمنیوں کا جوش و ولولہ دیدنی ہے اور یمن کی فوج نے کئی اطراف سے مآرب کا محاصرہ کرلیا ہے۔

خبری ذرائع کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائيوں میں حالیہ دنوں میں کافی تیزی آگئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ یمنی فورسز صوبہ مآرب کے صدر مقام کا محاصرہ کرنے کی جانب پیشقدمی کر رہی ہیں۔

ہفتے کے روز جاری ہونے والی بعض میڈيا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فورسز صحن الجن سے موسوم فوجی اڈے کی جانب بڑھ رہی ہیں اور البلق القبلی نامی پہاڑی سلسلے پر تسلسط حاصل کرلیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صوبہ مآرب کے مغربی اورجنوبی سیکٹر سے صوبے کے مرکز کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔درایں اثنا مآرب میں موجود سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ مسلح جتھوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgqz9n7ak9zw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ