تاریخ شائع کریں2021 15 April گھنٹہ 22:40
خبر کا کوڈ : 500119

صہیونی شر پسند عناصر کی قبلہ اول کی بے حرمتی

مذہبی جنونی آباد کاروں نے فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کے باب السلسلہ والے حصے کو تالے لگاکر مسجد کے نمازیوں کو وہاں سے بے دخل کردیا۔
صہیونی شر پسند عناصر کی قبلہ اول کی بے حرمتی
 اسرائیلی فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں صہیونی شرپسند آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری، جبکہ مذہبی جنونیوں کا رمضان المبارک میں مسجد کےبارونق اجتماعات اور روزوں کی تیاریوں کو متاثر کر نے کے لیے فلسطینی نمازیوں پر تشدد،

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی شر پسند عناصر کی جانب سے  قبلہ اول کی بے حرمتی کی گئی اور رمضان المبارک کے مقدس مہینےکی اہمیت کا اندازہ کر تے ہوئے مذہبی جنونی آباد کاروں نے فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کے باب السلسلہ والے حصے کو تالے لگاکر مسجد کے نمازیوں کو وہاں سے بے دخل کردیا۔

جبکہ مسجد کے مغربی سمت میں سحرو افطار کے اعلانات کر نے کے لیے نصب کیے گئے لاؤوڈ اسپیکرزکی تاروں کو کاٹ کربجلی منقطع کردی اس کے ساتھ ہی صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں منظم گروہ آباد کاروں کے گروہ نے مسجد میں موجود عبادت گزاروں سمیت بیت المقدس اوقاف کونسل اور مسجد کے امور کے اردنی عملے کوبھی شدید تشدد کا نشانہ بنا تے ہوئے حسب روایت مقدس مقامات کی  بے حرمتی کی۔
https://taghribnews.com/vdcfyxdt1w6dxya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ