تاریخ شائع کریں2021 14 April گھنٹہ 16:53
خبر کا کوڈ : 500005

صہیونی حکام کی فلسطینی انتخابات معطل کرانے کی کوششیں

صہیونی ریاست میں فلسطینی قانون ساز انتخابات کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی  صہیونی دہشت گردی کے اس قسم کے واقعات کی بڑھتی شرح سے ووٹنگ کے عمل سے وابستہ سیکیورٹی انتشار کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی علاقہ الخلیل میں صہیونی دہشت گردوں کی جانب سےآئندہ ماہ ہونے والے فلسطینی انتخابات میں صدر محمود عباس کے مخالف رہنما محمددحلان کی سربراہی میں اصلاح پسند تحریک سے وابستہ مستقبل کی فہرست میں شامل ایک امیدوار وکیل حاتم شاہین کے گھر اور دفتر پر فائرنگ کی گئی، امید وار پر حملےسے متعلق کچھ آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آئی ہے جس سےواضح ہوا ہےکہ صہیونی حکام کی فلسطینی انتخابات کو معطل کرانے کی پر زور کوششیں جاری ہیں اور اس کے پیش نظر امیدواروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

صہیونی ریاست میں فلسطینی قانون ساز انتخابات کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی  صہیونی دہشت گردی کے اس قسم کے واقعات کی بڑھتی شرح سے ووٹنگ کے عمل سے وابستہ سیکیورٹی انتشار کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر خطوط بھی  ارسال کیے گئے ہیں جن میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو   فلسطین میں ہونے والے انتخابات میں دخل اندازی سے روکے۔
https://taghribnews.com/vdcjyyeiiuqeyyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ