تاریخ شائع کریں2021 14 April گھنٹہ 15:42
خبر کا کوڈ : 499990

الجزائر کا داعشیوں کو اپنا شہری تسلیم کرنے سے انکار

اقوام متحدہ میں الجزائر کے نمائندہ دفتر نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ  شمال مشرقی شام میں قید داعشیوں یا ان کے گھر والوں میں الجزائری باشندوں کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
الجزائر کا داعشیوں کو اپنا شہری تسلیم کرنے سے انکار
حکومت الجزائر نےداعشیوں کو اپنا شہری تسلیم کئے جانے سے متعلق اقوام متحدہ کی درخواست مسترد کردی ہے۔

حکومت الجزائر نے اقوام متحدہ کے نام اپنے ایک مراسلے میں واضح کیا ہے کہ وہ شمال مشرقی شام کے کیمپوں میں موجود داعشیوں کو ٹھوس ثبوت کے بغیر الجزائری شہری تسلیم نہیں کرے گی۔

اقوام متحدہ میں الجزائر کے نمائندہ دفتر نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ  شمال مشرقی شام میں قید داعشیوں یا ان کے گھر والوں میں الجزائری باشندوں کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شمال مشرقی ( قوات سوریہ الدیمقراطیہ) قسد کے کیمپوں اور جیلوں میں داعشیوں اور ان کے گھروالے قید ہیں۔

العربی الجدید نیوز کے مطابق اقوام متحدہ نے رواں سال کے اوائل میں الجزائر سمیت دنیا کے 57 ملکوں سے کہا تھا کہ وہ فوری طور پر شام کے شمال مشرقی علاقے سے اپنے ان شہریوں کو نکال لیں جو داعشیوں کی صفوں میں شامل ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcjhhexyuqehhz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ