تاریخ شائع کریں2021 13 April گھنٹہ 21:10
خبر کا کوڈ : 499876

اسرائیلی فوج نے حماس کے امیدوار ناجح عاصی گرفتار کرلیا

فلسطینی انتخابات کو ناکام بنانے کے لیے اسرائیل کی دہشت گردی فلسطینی عوام اور رہنماؤں کا پیچھا کررہی ہے لیکن ہم یا ہماری عوام ان ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں۔
اسرائیلی فوج نے حماس کے امیدوار ناجح عاصی گرفتار کرلیا
 حماس امیدوار ناجح عاصی کی گرفتاری کی مذمت کر تے ہیں اور بتا دینا چاہتے ہیں کہ انتخابات کو ناکام بنانے کیلے اسرائیل کی دہشت گردی ہمیں انتخابات سے باز نہیں رکھ سکتی۔

مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے رام اللہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں امیدوار ناجح عاصی کو ان کے گھر سےغیر قانونی گرفتاری کی مذمت کر تے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ فلسطینی انتخابات کو ناکام بنانے کے لیے اسرائیل کی دہشت گردی فلسطینی عوام اور رہنماؤں کا پیچھا کررہی ہے لیکن ہم یا ہماری عوام ان ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کے اسپیشل یونٹوں کے ذریعے حماس رہنماؤں سمیت خاص طور پر القدس کے عوام کے خوفناک اغوا نے فلسطینی انتخابات  کوملتوی کرانے کی اسرائیل کی مجرمانہ پالیسی کی تصدیق کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdccmoq0e2bqo48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ