تاریخ شائع کریں2021 13 April گھنٹہ 19:52
خبر کا کوڈ : 499866

جارح ممالک کسی بھی انسانی قدر  کے پابند نہیں

انہوں نے سعودی دشمن کی جانب سے امن کی باتوں کو یمنی عوام کے خلاف اپنے گھناونے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنے دعوے میں سچے ہیں تو انہیں جنگ کے بجائے امن اور مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔  
جارح ممالک کسی بھی انسانی قدر  کے پابند نہیں
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے کسی بھی فوجی کارروائی کا پوری طاقت کے ساتھ جواب دیاجا ئے گا۔

سرکاری خبرر‎ساں ایجنسی سبا کے مطابق  اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف سات سال سے جاری سعودی جارحیت ، محاصرے اور تیل بردار بحری جہازوں پر ڈاکہ زنی سے واضح ہوگیا ہے کہ جارح ممالک اور خاص طور سے امریکہ ، کسی بھی انسانی قدر  کے پابند نہیں۔

انہوں نے سعودی دشمن کی جانب سے امن کی باتوں کو یمنی عوام کے خلاف اپنے گھناونے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنے دعوے میں سچے ہیں تو انہیں جنگ کے بجائے امن اور مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔  

مہدی المشاط نے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف  سعودی عرب کے مجرمانہ اقدامات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سعودی حکومت  یمنی مہاجرین کو گرفتار اور ان کی واپسی میں روکاٹیں ڈال رہی ہے۔  
https://taghribnews.com/vdcb09ba0rhb9wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ