تاریخ شائع کریں2021 7 April گھنٹہ 14:49
خبر کا کوڈ : 499059

یکطرفہ کارروائی کا قانونی طریقوں سے جواب دے گے

ایران یوکرائنی طیارے کے حادثے کے لیے عالمی قوانین کے مطابق اپنے تمام فرائض پر عمل کیا ہے اور اس حوالے سے کسی بھی یکطرفہ اقدام اور کارروائی کا قانونی جواب دے گا۔
یکطرفہ کارروائی کا قانونی طریقوں سے جواب دے گے
نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور  نے  کہا ہے کہ یوکرائنی طیارے کے حادثے کا جائزے کے سلسلے میں بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے تمام فرائض کو پورا کردیا ہے اور کسی بھی یکطرفہ کارروائی کا قانونی طریقوں سے جواب دے گا۔

یہ بات محسن بہاروند نے بدھ کے روز یوکرائنی وزیر خارجہ اور ان کے نائب کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ایران یوکرائنی طیارے کے حادثے کے لیے عالمی قوانین کے مطابق اپنے تمام فرائض پر عمل کیا ہے اور اس حوالے سے کسی بھی یکطرفہ اقدام اور کارروائی کا قانونی جواب دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم میڈیا میں اپنے یوکرائنی ساتھیوں کے بیانات کو دیکھتے ہیں لیکن بعض اوقات ہم کچھ غیر تعمیری بیانات کی وجہ بھی نہیں سمجھتے ہیں۔

بہاروند نے یوکرین طیارے کے المناک حادثے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اقدامات کے بارے میں کہا کہ حادثے کے جائے سے لے کر پیرس میں  بلیک باکس کو ڈی کوڈینگ کرنےمیں یوکرائنی حکومت کے نمائندے تحقیقات کے مختلف مراحل پر موجود ہیں۔

نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم نے کی یف اور تہران میں دو دور بات چیت کی ہے اور مختلف ایرانی اور یوکرائنی اداروں کے نمائندے نے حصہ لیا تھا جس میں اس واقعے کے وقوع کے طریقے کی وضاحت کی گئی۔

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے تمام فرائض بین الاقوامی قانون کے مطابق سرانجام دیئے ہیں اور یہ انجام تک جاری رکھیں گے۔ اسی وجہ سے وہ کسی بھی اضافی بیانات یا کارروائی سے خوفزدہ نہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcft1dj1w6d1xa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ