تاریخ شائع کریں2021 8 March گھنٹہ 21:25
خبر کا کوڈ : 495853

پوپ فرانسس دورہ عراق مکمل کرنے کے بعد ویٹیکن روانہ

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس تین روزہ دورہ عراق مکمل کرنے کے بعد بغداد سے ویٹیکن کے لیے روانہ ہو گئے
پوپ فرانسس دورہ عراق مکمل کرنے کے بعد ویٹیکن روانہ
کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس تین روزہ دورہ عراق مکمل کرنے کے بعد بغداد سے ویٹیکن کے لیے روانہ ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق پوپ فرانسس عراق میں تین روزہ قیام اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد پیر کی صبح جب بغداد سے ویٹیکن کے لیے روانہ ہوئے تو ایئر پورٹ پر صدر برہم صالح اور دیگر اعلی حکام نے انہیں رخصت کیا۔

پوپ فرانسس  جمعے کے روز تین روزہ دورے پر عراق پہنچے تھے جہاں ایئر پورٹ پر وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے اپنی کابینہ کے ہمراہ ان کا استقبال کیا تھا۔

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس نے اپنے دورہ عراق کے دوسرے روز نجف اشرف میں بزرگ مرجع تقلید اور شیعہ مسلمانوں کے اہم رہنما آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سے ملاقات اور بین المذاہب ہم آہنگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

صحافتی حلقوں میں اس ملاقات کو انتہائی اہمیت دی گئی اور دنیا کی نو مختلف زبانوں میں دو سو تیس ٹی وی چینلوں نے  بھرپور طریقے سے کوریج دی۔
https://taghribnews.com/vdcdkk0osyt0nj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ