تاریخ شائع کریں2021 5 March گھنٹہ 16:47
خبر کا کوڈ : 495379

ترکی: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ۹ ہلاکتیں

ترک وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ ملک کے مشرق میں واقع پتلیس صوبے میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گيا جس کی وجہ سے نو فوجی جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہو گئے
ترکی کی وزارت دفاع نے ملک کے مشرقی حصے میں ایک ہیلی کاپٹر گر جانے کے سبب اپنے نو فوجیوں کے مارے جانے اور چار دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

ترک وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ ملک کے مشرق میں واقع پتلیس صوبے میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گيا جس کی وجہ سے نو فوجی جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ ترکی کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر بینگول شہر سے تاتوان شہر کے لیے پرواز کرنے کے آدھے گھنٹے بعد گر گیا۔ ترک وزارت دفاع اور ترکی کے میڈیا نے اس ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ کی طرف کوئي اشارہ نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ مشرقی ترکی میں فوج اور پی کے کے دہشت گرد گروہ کے افراد کے درمیان ہمیشہ ہی جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں اور ترک میڈیا کے مطابق اس ہیلی کاپٹر کے گرنے کے بعد بھی خطے میں ترکی کے فوجی اور سیکورٹی اہلکار تعینات ہو گئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgun9tyak9yw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ