تاریخ شائع کریں2021 3 March گھنٹہ 16:23
خبر کا کوڈ : 495196

پاکستان میں سینیٹ کی 37 نشستوں کیلئے ووٹنگ

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سینیٹ انتخابات میں حکومت کے خلاف صف بندی کرکے سینیٹ انتخاب لڑ رہا ہے جس کی وجہ سے سیاسی محاذ پر یہ سینیٹ انتخابات حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے
پاکستان میں سینیٹ کی 37 نشستوں کیلئے ووٹنگ
پاکستان میں سینیٹ کی 37 نشستوں کیلئے آج قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد کی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

سینیٹ انتخابات کا سب سے دل چسپ اور بڑا معرکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہورہا ہے جہاں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ حکومتی اتحاد کے پاس 181 جب کہ اپوزیشن نشستوں پر موجود جماعتوں کے پاس 160 نشستیں ہیں۔

سینٹ انتخابات سے قبل پاکستان کے صدر کی جانب سے طریقہ کار تبدیل کرکے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرینس دائر کیا گیا تاہم عدالت نے آئین میں بیان کردہ طریقہ کار برقرار رکھا۔

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سینیٹ انتخابات میں حکومت کے خلاف صف بندی کرکے سینیٹ انتخاب لڑ رہا ہے جس کی وجہ سے سیاسی محاذ پر یہ سینیٹ انتخابات حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج سے حکومت کے خلاف جاری اپوزیشن کی تحریک کے مستقبل کے حوالے سے بھی صورت حال واضح ہوجائے گی۔
 
https://taghribnews.com/vdcdnk0o9yt0nf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ