تاریخ شائع کریں2021 1 March گھنٹہ 12:47
خبر کا کوڈ : 494849

ٹرمپ نے ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا
ٹرمپ نے ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا
سابق امریکی صدر ٹرمپ نے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کنزرویٹیو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ ممکنہ طور پر 2024ء کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کرسکتے ہیں۔

صدارت سے سبکدوشی اور جو بائیڈن کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ سابق امریکی صدر کی پہلی باقاعدہ عوامی تقریر اور سیاسی سرگرمی ہوگی۔

ٹرمپ کی تقریر کے حاصل ہونے والے اقتباسات کے مطابق وہ ریپلکن پارٹی کے مستقبل اور اپنے سیاسی ایجنڈے سے متعلق اہم اعلانات کریں گے۔

اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ریپلیکن پارٹی پر اپنے کنٹرول اور بالادستی کا دعویٰ کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdchkknkw23nw6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ