تاریخ شائع کریں2021 27 February گھنٹہ 18:19
خبر کا کوڈ : 494642

نائیجیریا میں 27 طالبات سمیت 42 مغوی افراد رہا

نائیجیریا میں اغوا کاروں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد 27 طالبات سمیت 42 مغوی افراد کو رہا کردیا ہے
نائیجیریا میں 27 طالبات سمیت 42 مغوی افراد رہا
نائیجیریا میں اغوا کاروں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد 27 طالبات سمیت 42 مغوی افراد کو رہا کردیا ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا میں اغوا کاروں نے دس روز قبل بورڈنگ اسکول پر حملہ کرکے اسکول کے اسٹاف اور ان کے اہل خانہ سمیت درجنوں طالبات کو اغوا کرلیا تھا۔ جن میں سے 42 افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے ہیں۔

ان افراد کا استقبال اہم اور اعلیٰ حکام نے کیا۔ اغوا کاروں کی جانب سے رہا کیے جانے والوں میں 27 طالبات، 3 اسٹاف ممبرز اور ان کے خاندان کے 12 افراد شامل ہیں جن کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

یہ واضح نہیں کہ مغویوں کی رہائی کس معاہدے کے تحت ہوئی ہے اور حکومت کو کتنا تاوان ادا کرنا پڑا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے اپنے زیر حراست 5 ساتھیوں کی رہائی کے بدلے مغویوں کو چھوڑ دیا ہے۔

نائیجیریا میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں جس کے لیے بورڈنگ اسکول کے طلبا آسان ہدف ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایک بورڈنگ اسکول کی 300 سے زائد طالبات کو اغوا کرلیا گیا تھا جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں۔
https://taghribnews.com/vdci55a5rt1a3q2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ