تاریخ شائع کریں2021 27 February گھنٹہ 11:39
خبر کا کوڈ : 494586

سکھر میں دو تکفیری دہشتگرد ہلاک

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا
سکھر میں دو تکفیری دہشتگرد ہلاک
پاکستان میں صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس ادارے نے مشترکا کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، تاہم دونوں دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ ( سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی سندھ نے سکھر میں تھانہ پٹنی کے حدود میں مشترکہ کارروائی کی۔

اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ چھاپہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی اطلاع پر مارا گیا۔ حساس ادارے اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دونوں دہشت گردوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کیا گیا ہے، جب کہ ٹھکانے میں بارودی مواد اور جدید اسلحہ برآمد کیا گیا ہے.
https://taghribnews.com/vdcfcjdjvw6d1ta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ