تاریخ شائع کریں2021 27 February گھنٹہ 11:36
خبر کا کوڈ : 494584

امن ہونا چاہئے، لڑائی تب ہوتی ہے جب امن نہیں ہوتا

اُوپر سے نیچے آتے ہوئے پیرا شوٹ میں دونوں ملک دیکھے۔ اُوپر سے مجھے دونوں ملک میں کچھ فرق پتا نہیں چلا۔ گرا تھا تو پتا نہیں تھا کہ میں پاکستان میں ہوں یا بھارت میں۔ جب پتا چلا ميں اپنے ملک بھارت ميں نہيں ہوں تو ميں بھاگا
امن ہونا چاہئے، لڑائی تب ہوتی ہے جب امن نہیں ہوتا
پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا نیا ویڈیو پیغام بھی منطر عام پر آگیا ہے۔ اپنے بیان میں ابھی نندن نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج انتہائی پروفيشنل آرمی ہے۔ میں پاک فوج سے متاثر ہوا ہوں۔ پاک فوج کے جوانوں نے مجھے ريسکيو کيا۔ پاکستان آرمی کے 2 لوگ آئے، ايک کپتان تھا۔

انہوں نے کہا کہ اُوپر سے نیچے آتے ہوئے پیرا شوٹ میں دونوں ملک دیکھے۔ اُوپر سے مجھے دونوں ملک میں کچھ فرق پتا نہیں چلا۔ گرا تھا تو پتا نہیں تھا کہ میں پاکستان میں ہوں یا بھارت میں۔ جب پتا چلا ميں اپنے ملک بھارت ميں نہيں ہوں تو ميں بھاگا۔ وہاں کچھ لوگ تھے جن کا جوش بہت اونچا تھا۔

بھارتی پائلٹ نے ویڈیو بیان میں مقبوضہ کشمیر پر بھی بات کی۔ ابھی نندن نے کہا کہ کشمیریوں کيساتھ کيا ہو رہا ہے،وہ نہ آپ کو پتا ہے نہ مجھے۔ مجھے صرف یہ پتا ہے کہ امن ہونا چاہیئے۔ لڑائی تب ہوتی ہے جب امن نہیں ہوتا
https://taghribnews.com/vdcdjo0ooyt0nk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ