تاریخ شائع کریں2021 22 February گھنٹہ 16:34
خبر کا کوڈ : 494060

شمالی بغداد میں داعش اور حشدالشعبی کے درمیان شدید جھڑپ

النجبا تحریک کے جوانوں پر مشتمل حشدالشعبی کے بارہویں بریگیڈ کے اہلکار، شمالی بغداد میں واقع الطارمیہ کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے خلاف برسرپیکار ہیں
شمالی بغداد میں داعش اور حشدالشعبی کے درمیان شدید جھڑپ
شمالی بغداد میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر اور عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے جوانوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی رپورٹ دی ہے۔

صابرین نیوز چینل کا کہنا ہے کہ النجبا تحریک کے جوانوں پر مشتمل حشدالشعبی کے بارہویں بریگیڈ کے اہلکار، شمالی بغداد میں واقع الطارمیہ کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے بھی الطارمیہ کے علاقے میں عراقی فوج کی کاروائیوں کا جائزہ لیا ہے اور داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے تمام عناصر کا صفایا کئے جانے تک کاروائیاں جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

الطارمیہ کا علاقہ بغداد کی سیکورٹی بیلٹ کا حصہ شمار ہوتا ہے۔ عراقی فوج نے بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں کے بعد داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کردی ہیں اور ابتک داعش کے کئی سرغنہ ہلاک بھی کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس گروہ کے کچھ عناصر عراق کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں تاکہ عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے تیرہ جون دو ہزار چودہ کو حشد الشعبی کی تشکیل کا فرمان جاری کیا تھا۔ حشد الشعبی نے عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کو شکست سے دوچار کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور اس وقت بھی وہ عراقی فورسز کے شانہ بشانہ داعش کی باقیات کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے۔
https://taghribnews.com/vdcce0q0x2bqox8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ