تاریخ شائع کریں2021 22 February گھنٹہ 15:57
خبر کا کوڈ : 494053

انصار اللہ نے مآرب شہر میں جیل کا کنٹرول حاصل کرلیا

یمن کی قومی نجات حکومت نے کہا ہے کہ یمن کی فوج اور انصاراللہ کے جوانوں نے مآرب شہر میں منصور ہادی کے حامیوں کے زیر قبضہ ایک جیل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے
انصار اللہ نے مآرب شہر میں جیل کا کنٹرول حاصل کرلیا
یمن کی قومی نجات حکومت نے کہا ہے کہ یمن کی فوج اور انصاراللہ کے جوانوں نے مآرب شہر میں منصور ہادی کے حامیوں کے زیر قبضہ ایک جیل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی فوج اور انصاراللہ کے جوانوں نے مآرب شہر کی ایک جیل کا کنٹرول حاصل کر کے ایسے 9 قیدیوں کو رہا کیا ہے جنہیں سعودی آلہ کار سعودی حکام کی تحویل میں دینا چاہتے تھے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان شہر مآرب کے مشرقی حصے اور سعودی عرب کے ساتھ لگے سرحدی علاقے الودیعہ کی جانب تیزی سے پیشرفت کر رہے ہیں اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس سے مآرب شہر اب صرف دس کلو میٹر دور رہ گیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی تیز رفتار پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے سعودی اتحاد نے بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بھاری تعداد میں اپنے فوجی روانہ کر دیئے ہیں جبکہ سعودی اتحاد کی فضائیہ اب تک مآرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے خلاف دسیوں بار فضائی حملے بھی کر چکی ہے۔

دریں اثنا یمن کی مستعفی حکومت نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ صوبے مآرب کے عوام یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس میں شامل ہو گئے ہیں، مآرب کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ تعاون کرنے سے روکیں۔

یمن کی مستعفی حکومت کے وزیر اطلاعات و سیاحت معمر الاریانی نے سبا نیٹ سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے مآرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیش قدمی کے بعد اس علاقے کے بہت سے لوگ یمن کی تحریک انصاراللہ میں شامل ہو گئے ہیں۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ یمنی قوم اپنے ملک کے تمام مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کا پختہ عزم رکھتی ہے اور اس کا یہ ارادہ متزلزل نہیں ہو سکتا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ مآرب سے متعلق پیش آنے والے واقعات اپنے ملک کے تمام مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے یمن کی قومی جدوجہد کا حصہ ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی تیز رفتار پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے سعودی اتحاد نے بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کاروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بھاری تعداد میں اپنے فوجی روانہ کر دیئے ہیں جبکہ سعودی اتحاد کی فضائیہ اب تک مآرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکر فورس کے خلاف دسیوں بار فضائی حملے بھی کر چکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcene8exjh8o7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ