تاریخ شائع کریں2021 21 February گھنٹہ 23:21
خبر کا کوڈ : 493963

پہلا علمداران انقلاب اسلامی قومی فیسٹول

دفاع مقدس میں علمائے کرام اور دینی طلبہ نے بھرپور حصہ لیا جنگ  کے مختلف محاذوں پر بیس ہزار طلبہ اور علما موجود تھے جن میں سے چار ہزار نے جام شہادت نوش کیا ہے
پہلا علمداران انقلاب اسلامی قومی فیسٹول
پہلا علمداران انقلاب اسلامی قومی فیسٹول اتوار کے روز ایک خصوصی تقریب کے بعد ختم ہوگیا ہے۔

پہلے علمدارن انقلاب اسلامی قومی فیسٹول کی اختتامی تقریب میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری بھی شریک تھے۔

اس موقع خطاب کرتے ہوئے جنرل محمد باقری نے کہا کہ سامراج کے خلاف جدوجہد اور معاشرے کی آگہی میں علمائے کرام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

جنرل محمد باقری نے کا کہنا تھا کہ دفاع مقدس میں علمائے کرام اور دینی طلبہ نے بھرپور حصہ لیا جنگ  کے مختلف محاذوں پر بیس ہزار طلبہ اور علما موجود تھے جن میں سے چار ہزار نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ یہ بات زور دے کر کہی کہ محاذ جنگ پر موجود سپاہیوں کے حوصلے بڑھانے اور میں جوش ولولہ پیدا کرنے میں بھی علمائے کرام نے اہم کردار ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ پہلے علمداران انقلاب اسلامی قومی فیسٹول کی اختتامی تقریب قم کے مدرسہ دارالشفا میں منعقد کی گئی۔
https://taghribnews.com/vdcd9s0osyt0nn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ