تاریخ شائع کریں2021 20 February گھنٹہ 14:16
خبر کا کوڈ : 493774

عراق میں کورونا کی وجہ سے تین روزہ سخت لاک ڈاون

عراق میں کورونا وائرس نے پھر سے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے حکومت نے تین روزہ انتہائی سخت لاک ڈاون لگا دیا ہے جسکی وجہ سے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا
عراق میں کورونا کی وجہ سے تین روزہ سخت لاک ڈاون
عراق میں کورونا وائرس نے پھر سے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے حکومت نے تین روزہ انتہائی سخت لاک ڈاون لگا دیا ہے جسکی وجہ سے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال اور بالخصوص فروری میں کورونا کے کیسز دگنے ہو چکے ہیں۔سب سے زیادہ متاثرہ شہر عراقی دارالحکومت بغداد ہے۔

حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں بغیر ماسک باہر نکلنےپر 25 ہزار دینار کا جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔ ماسک کی مانگ بڑھنے پر پاکستان کی طرح عراق میں قیمتیں آسمان پر پہنچا دی گئی ہیں۔ ایک ماسک ڈھائی ہزار دینار میں فروخت کیا جارہا ہے۔

چار کروڑ کی آبادی والے اس ملک میں کورونا سے اب تک 6 لاکھ 60 ہزار افراد متاثر اور 13 ہزار 200 اموات ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب عراق کے 91 سالہ بزرگ مرجع جہاں تشیع آیت اللہ محمد اسحاق فیاض بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd5s0ooyt0n56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ