تاریخ شائع کریں2021 17 February گھنٹہ 18:34
خبر کا کوڈ : 493494

عراق میں داعش کے لئے جدید ہتھیار کے امریکی تحفے

عراق میں داعش کی باقیات کے لئے جدید ترین ہتھیار اور رات کی تاریکی میں دیکھنے والی دوربینوں کے امریکی تحفے کا انکشاف ہوا ہے
عراق میں داعش کے لئے جدید ہتھیار کے امریکی تحفے
عراق میں داعش کی باقیات کے لئے جدید ترین ہتھیار اور رات کی تاریکی میں دیکھنے والی دوربینوں کے امریکی تحفے کا انکشاف ہوا ہے۔

علمائے مسلمان نامی یونین کے صدر جبار العموری نے دیالی میں بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش کی باقیات کے لئے جدید ترین ہتھیار فراہم کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جبار المعموری نے کہا ہے امریکہ کی جانب سے داعش کے باقیماندہ عناصر کے لئے اسلحے کی کئی کھیپیں عراق بھیجی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ داعش کے عناصر نے حال میں امریکہ سے جدید ترین اسنائپر گنیں حاصل کی ہیں۔

جبارالعموری نے کہا ہے کہ دیالی اور دیگر صوبوں میں سیکورٹی کی صورتحال بدل رہی ہے جہاں داعش سے وابستہ عناصر سے اسنائپر کی طرز پر استفادہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ داعشی دہشت گرد عناصر عام طور پر رات کی تاریکی میں لوگوں کو بہت دور سے نشانہ بناتے ہیں۔

جبار العموری نے یہ بھی انکشاف کیا ہے امریکہ نے داعشیوں کو رات کی تاریکی میں دیکھنے والی دوربینیں بھی فراہم کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رات کو ٹارگٹ کلنگ میں اضافے کا سبب یہی دوربینيں ہيں جو امریکہ نے دہشت گردوں کے اختیار میں دی ہیں۔

جبارالعموری نے بتایا کہ حمرین کے پہاڑی علاقے سے حال ہی میں اسی قسم کے ہتھیار ملے ہیں کہ جن کے بارے میں وسیع تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ یہ ہتھیار کس طرح اور کس کے ذریعے داعشی عناصر تک پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ اگرچہ عراقی حکومت اپنے ملک سے داعش کے خاتمہ کا اعلان کر چکی ہے تاہم اس دہشت گرد تنظیم کے باقی ماندہ عناصر عراق کے مختلف صوبوں میں اس ملک کی اعلی شخصیات اور دیگر مقامات کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیاں کر تے رہتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcco1q002bqo08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ