تاریخ شائع کریں2021 10 February گھنٹہ 14:23
خبر کا کوڈ : 492627

شہید قاسم سلیمانی قتل کیس کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی قدردانی

آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے عراق کی عدالتی کونسل کے سربراہ فائق زیدان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہید جنرل قاسم سلیمانی قتل کیس کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی قدردانی کی
شہید قاسم سلیمانی قتل کیس کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی قدردانی
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے منگل کو عراق کی عدالتی کونسل کے سربراہ فائق زیدان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراقی عدلیہ کی جانب سے شہید جنرل قاسم سلیمانی قتل کیس کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی قدردانی کی۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایران و عراق کے درمیان انٹیلیجنس اور عدالتی تعاون سے یہ کیس تکمیل کے مرحلے تک پہنچ جائے گا اور مجرموں کے لئے باعث عبرت اور ان تمام لوگوں کو عوام پر ظلم و ستم  کرنے سے باز رکھے گا جو انسانوں کے حقوق پامال کرتے ہیں۔ 

ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان ایک گہرا اور نہ ختم ہونے والا رشتہ اور تعلق پایا جاتا ہے اور شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید جنرل ابومہدی المہندس اور مجموعی طور پر ایرانی و عراقی شہیدوں نے اس رشتے کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔ 

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ امریکی سازشوں سمیت دنیا کی کوئی بھی فتنہ اور سازش ایران و عراق کی قوموں کے درمیان پائے جانے والے مضبوط رشتے کو کمزور نہیں کرسکتی کیونکہ اس رشتے کی جڑیں عقائد میں پیوست ہیں اور اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہی چیز دشمنوں کی مایوسی کا باعث ہے۔ 

ایران کی عدلیہ کے سربراہ کے دورہ عراق کے موقع پر دونوں ملکوں کے حکام نے تعاون کے تین معاہدوں پر  پر دستخط کئے۔ ان تینوں معاہدوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور عراق کی اعلی کونسل کے سربراہ فائق زیدان کی موجودگی میں فریقین کے اجلاس کے بعد دستخط ہوئے ہیں۔ 
https://taghribnews.com/vdcj88exauqehmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ