تاریخ شائع کریں2021 7 February گھنٹہ 11:24
خبر کا کوڈ : 492237

بنیسودا کو فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کا اختیار مل گیا

عالمی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر کو فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کا اختیار مل گیا
بنیسودا کو فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کا اختیار مل گیا
عالمی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر کو فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کا اختیار مل گیا۔

خود ساختہ غاصب صیہونی  حکومت کی بھرپور مخالفت کے باوجود عالمی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر "فتوؤ بنیسودا" کو فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کا اختیار حاصل ہوگيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بين الاقوامی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر کو فلسطينی علاقوں ميں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے کيے گئے جنگی جرائم پر کارروائی کا اختيار حاصل ہوگیا ہے۔ آئی سی سی کے ججوں نے اس بارے ميں صیہونی اعتراضات کو مسترد کر دیا۔

افریقی ملک گیمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی فوجداری کی پراسیکیوٹر فتوؤ بنیسودا نے فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کا ارادہ ظاہر کیا تھا تاہم متنازع معاملہ ہونے کی وجہ سے انہیں ججز کی منظوری حاصل کرنا تھی۔

فلسطین میں جنگی جرائم پر تفتیش اور کارروائی کا اختیار فتوؤ بنیسودا کو ملنے پر امريکہ اور خود ساختہ صیہونی حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے تاہم فلسطينی اتھارٹی نے اس فیصلے کو حق کی فتح قرار دیتے ہوئے خير مقدم کيا ہے۔

عالمی ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ اس پيش رفت سے فلسطينی علاقوں ميں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقيقات کی راہ ہموار ہو گئی جب کہ مستقبل میں غاصب صیہونی فوج کارروائی سے قبل کئی بار سوچے گی۔

واضح رہے کہ فتوؤ بنیسودا کا تعلق گیمبیا سے ہے اور میانمار کیخلاف روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ بھی اسی ملک نے دائر کیا تھا جس پر آنگ سان سوچی کو عدالت میں طلب کر لیا گيا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcgwx9tuak9yx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ