تاریخ شائع کریں2021 7 February گھنٹہ 11:21
خبر کا کوڈ : 492235

ایران میں جدید ترین میزائیلوں کی پروڈکشن لائن کا افتتاح

عشرہ فجر کے موقع پر ایئرڈیفنس یونٹ کے جدید ترین شولڈر لانچڈ میزائلوں کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کر دیا گیا ہے
ایران میں جدید ترین میزائیلوں کی پروڈکشن لائن کا افتتاح
عشرہ فجر کے موقع پر ایئرڈیفنس یونٹ کے جدید ترین شولڈر لانچڈ میزائلوں کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

عشرہ فجر کے موقع پر ایران کے جدید ترین شولڈر فائرڈ میزائل کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی بھی موجود تھے۔

اسی کے ساتھ ہر قسم کے میزائلوں کے لئے سینتھیٹک جامد ایندھن تیار کرنے والے کارخانوں نے بھی اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ ان پروڈکشن لائنوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جنرل باقری نے عشرہ فجر کی مبارک باد دیتے ہوئے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح)، شہدائے انقلاب اسلامی بالخصوص دفاعی صنعت کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کی چالیس سالہ بابرکت عمر کے تجربے نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ  ملک کی پیشرفت و ترقی اور اسلامی انقلاب کی امنگوں کو عملی جامہ پہنانے کا واحد راستہ طاقتور ہونا ہے اور آج ملک کی دفاعی اقتدار اور طاقت و توانائی حاصل کرنے میں دفاعی صنعت کا کردار فیصلہ کن ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ آج ایران اسلامی کی عظیم قوم کے سامنے قومی اقتدار کے تمام میدانوں میں مضبوط و توانا ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے اور مسلح افواج بھی ایران اسلامی کے امن و سیکورٹی کے قیام کے لئے ایک مضبوط حصار کی مانند اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور اس کی جانب سے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
https://taghribnews.com/vdcexw8enjh8owi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ