تاریخ شائع کریں2021 6 February گھنٹہ 15:29
خبر کا کوڈ : 492144

جوبائیڈن نے یمن کے خلاف سعودی حمایت ختم کردی

چھ برسوں تک یمن کے نہتے اور بے گناہ معصوم بچوں اور عورتوں کا قتل عام کرنے کے بعد امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے
جوبائیڈن نے یمن کے خلاف سعودی حمایت ختم کردی
امریکی صدر جوبائیڈن کی وزارت جنگ نے ایک بار پھر دعوا کیا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کا ساتھ نہیں دیا جائے گا۔

چھ برسوں تک یمن کے نہتے اور بے گناہ معصوم بچوں اور عورتوں کا قتل عام کرنے کے بعد امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن نے یمن کی جنگ میں ریاض کو انٹیلی جنس کے شعبے میں دی جانے والی مدد و حمایت بند کر دی ہے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے یمن کی جنگ کے تعلق سے اگرچہ ریاض کے ساتھ تعاون ختم کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کے باوجود آل سعود بدستور امریکہ کے حلقہ بگوش شمار ہوتے رہيں گے۔

سعودی اور اماراتی اتحاد امریکی معاونت اور حمایت کے زیر سایہ چھے برس سے یمن کے عوام کو براہ راست اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے، اس دوران یمن کی بنیادی تنصیبات کو فضائی بمباری اور میزائیلی حملوں کے ذریعے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ کم از کم سترہ ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdox0ooyt0nf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ