تاریخ شائع کریں2021 6 February گھنٹہ 15:23
خبر کا کوڈ : 492141

فلسطین میں 3 سیاسی جماعتوں کا الائنس بنانے کا فیصلہ

مقبوضہ فلسطین میں عرب آبادی کی نمایندگی کرنے والی 3 سیاسی جماعتوں نے الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے
فلسطین میں 3 سیاسی جماعتوں کا الائنس بنانے کا فیصلہ
مقبوضہ فلسطین میں عرب آبادی کی نمایندگی کرنے والی 3 سیاسی جماعتوں نے الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں عرب آبادی کی نمایندگی کرنے والی 3 سیاسی جماعتوں نے آیندہ ہونے والے اسرائیلی پارلیمان (کنیسٹ) کے انتخابات کے لیے اتحاد کا اعلان کیا ہے۔  یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب جنوبی فلسطین میں قائم اسلامی تحریک نے عرب پولیٹیکل الائنس سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

عرب آبادی کی نمایندہ جماعتوں جمہوری محاذ برائے امن و مساوات، ڈیموکریٹک سماج پارٹی اور عرب چینج موومنٹ کی طرف سے جاری متفقہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں ایک ایجنڈے پر حصہ لیں گے۔

دوسری جانب اسلامی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے ماسکو میں روسی حکام سے ملاقات کی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بات چیت میں فلسطین میں عام انتخابات کی تیاریوں اور فلسطینی قوتوں میں مصالحت پر بات چیت کی گئی۔
https://taghribnews.com/vdcayuny649no61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ