تاریخ شائع کریں2021 27 January گھنٹہ 02:35
خبر کا کوڈ : 491000

بھارت کی پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پراپیگنڈہ کی سازش بے نقاب۔

بھارت سے متعلق ای یوڈس انفولیب کے انکشافات پر یورپی پارلیمنٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔
بھارت کی پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پراپیگنڈہ کی سازش بے نقاب۔
پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پراپیگنڈہ کی سازش بے نقاب ہونے کے بعد بھارت کو یورپی یونین میں ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے متعلق ای یوڈس انفولیب کے انکشافات پر یورپی پارلیمنٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نے ای یوڈس انفولیب کی جانب سے منظر عام پر لائے گئے’’انڈیا کرانیکل‘‘ کے معاملے پر تفصیلات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

اس حوالے سے ای یوڈس انفولیب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے یورپی پارلیمانی کمیٹی کوبریفنگ دی ہے۔یورپی پارلیمانی کمیٹی کو پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کیا گیا۔ ای یوڈس انفولیب کے مینجنگ ڈائریکٹر نے کمیٹی کو تفصیلات بتاتے ہوئے بھارتی مکروہ چہرے کو بےنقاب کردیا ہے۔

اس حوالے سے پہلی سماعت منگل کے روز یورپی یونین میں ہوئی۔ یورپی پارلیمنٹ کی غیر ملکی مداخلت سے متعلق خصوصی کمیٹی ، بشمول ڈس انفارمیشن نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ  کی سماعت کے دوران بھارت کی جانب سے پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے جاری سرگرمیوں اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ۔

یورپی یونین کے ڈس انفلواب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، الیکژنڈر اللفلیپ اور منیجنگ ڈائریکٹر گیری ماچاڈو نے بھارت کی پاکستان مخالف مہم سے متعلق کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں بھارت کی طرف سے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان کو بدنام اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک بڑی سازش کا  انکشاف ہوا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdzf0ozyt0nz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ