تاریخ شائع کریں2021 22 January گھنٹہ 01:25
خبر کا کوڈ : 490370

بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت: ایران

بغداد میں ایران کے سفارت خانے کا ایک بیان میں دہشت گردانہ حملوں کا شکار ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار۔
بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت: ایران
عراق میں ایران کے سفارت خانے نے بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے جس میں دسیوں بے گناہ عراقی شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

بغداد میں ایران کے سفارت خانے نے ایک بیان میں ان دہشت گردانہ حملوں کا شکار ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد سے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

بیان میں اسی طرح عراق کی حکومت اور سیکورٹی اداروں کے اقدامات پر حمایت کا اعلان کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران، ہمیشہ عراق کی حکومت اور قوم کی حمایت کرتا رہا ہے اور وہ ہر طرح کی ممکنہ امداد کے لئے بھی آمادہ ہے۔

بغداد میں ایران کے سفارت خانے کے بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ عراق کے سیکورٹی ادارے جلد ہی ان دہشت گردانہ اقدامات کے ذمہ دار عناصر کا پتہ لگا کر انہیں گرفتار اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdccmxq0x2bqo18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ