تاریخ شائع کریں2021 21 January گھنٹہ 16:53
خبر کا کوڈ : 490336

’مسٹر ٹرمپ! تم مغلوب، تنہا اور ناکام و نامراد ہو چکے ہو، زینب سلیمانی

کوئی تمہیں ہیرو نہیں سمجھتا، بلکہ تمہیں ایسا شخص سمجھتے ہیں جو اپنی باقی بچی زندگی دشمنوں کے خوف میں گزارے گا‘۔بیٹی کمانڈر سلیمانی
’مسٹر ٹرمپ! تم مغلوب، تنہا اور ناکام و نامراد ہو چکے ہو، زینب سلیمانی
ایران کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی کو شہید کر کے ٹرمپ ہیرو تو کیا بنتے، دنیا بھر میں منفور ہو گئے اور اب وہ خوف کے عالم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کوئی تمہیں قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کی وجہ سے ہیرو نہیں سمجھتا‘۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ  ’مسٹر ٹرمپ! تم نے میرے والد کو اس خام خیالی میں شہید کرایا تھا کہ دنیا تمہیں ہیرو سمجھے گی، وہ داعش کے خلاف کامیاب جنگ کی قیادت کرنے والے جنرل تھے لیکن اس کے مقابلے میں تم مغلوب، تنہا اور ناکام و نامراد ہو چکے ہو، کوئی تمہیں ہیرو نہیں سمجھتا، بلکہ تمہیں ایسا شخص سمجھتے ہیں جو اپنی باقی بچی زندگی دشمنوں کے خوف میں گزارے گا‘۔

 
https://taghribnews.com/vdcex78epjh8oxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ