تاریخ شائع کریں2021 18 January گھنٹہ 23:09
خبر کا کوڈ : 490085

مائیکل ریان کا اپنی پریس کانفرنس میں چین کا خصوصی شکریہ۔

کورونا وائرس کے اوّلین مریض کی نشاندہی پیچیدہ تحقیقی کام ہے جسمں وہ تعاون فراہم کرنے کےلیے چین کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔
مائیکل ریان کا اپنی پریس کانفرنس میں چین کا خصوصی شکریہ۔
عالمی ادارہ صحت میں ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے ناول کورونا وائرس پر تحقیق میں تعاون کےلیے چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وہ 15 جنوری کے روز اس بارے میں میڈیا بریفنگ دے رہے تھے۔

میڈیا بریفنگ میں انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے دورہ چین سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس وائرس کے اوّلین مریض (پیشنٹ زیرو) کی نشاندہی ایک وقت طلب اور پیچیدہ تحقیقی کام ہے جس میں تعاون فراہم کرنے کےلیے وہ چین کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مغربی ذرائع ابلاغ نے اپنی خبروں میں بتایا تھا کہ چینی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی تحقیقاتی ٹیم کو اپنے ملک میں داخلے سے روک دیا ہے جس کے جواب میں چینی حکام کا یہ مؤقف سامنے آیا تھا کہ مذکورہ تحقیقاتی ٹیم کا دورہ محفوظ و مؤثر بنانے کےلیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfcxdjtw6d1xa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ