تاریخ شائع کریں2021 15 January گھنٹہ 12:11
خبر کا کوڈ : 489684

انڈونیشیا: شدید زلزلے کے باعث 7 افراد ہلاک، 600 سے زائد زخمی

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز مجین شہر سے 6 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا
انڈونیشیا: شدید زلزلے کے باعث 7 افراد ہلاک، 600 سے زائد زخمی
انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں شدید زلزلے کے باعث 7 افراد ہلاک جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز مجین شہر سے 6 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ رات ایک بجے آیا جس سے تقریباً 60 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ ہزاروں افراد گھروں سے باہر آگئے تھے۔ حکام کی جانب سے فی الحال سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی تاہم متاثرہ علاقے سے 2ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

زلزے سے مغربی سولاویسی کی سرکاری عمارت اور ایک ہوٹل بھی منہدم ہوگیا جبکہ اسپتال کی عمارت گرنے سے ایک درجن سے زائد مریض اور عملہ ملبے تلے دبا ہوا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ’’مریض اور اسپتال کے ملازمین ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ہم ان تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔

چند گھنٹے قبل اسی ضلع میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 2018 میں جزیرہ سولاویسی کے شہر پالو میں 6.3 شدت کے زلزلے اور سونامی نے ہزاروں افراد کی جان لے لی تھی۔
  
https://taghribnews.com/vdciv3a55t1avq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ