تاریخ شائع کریں2021 14 January گھنٹہ 23:37
خبر کا کوڈ : 489657

عالم آل محمد جامع تعلیمی سسٹم کی رونمائي

آستان قدس رضوی کے متولی کی موجود گی میں کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے جوانوں کے امور کے ادارے میں عالم آل محمد کے نام سے جامع تعلیمی سسٹم کی رونمائي کی گئی
عالم آل محمد جامع تعلیمی سسٹم کی رونمائي
آستان قدس رضوی کے متولی کی موجود گی میں کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے جوانوں کے امور کے ادارے میں عالم آل محمد کے نام سے جامع تعلیمی سسٹم کی رونمائي کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی کے نو جوانوں اور جوانوں کے امور کے ادارے میں حرم امام علی رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی، کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد حسین استاد آقا اور اسلامک اوپن یونیورسٹی کے شعبہ علوم انسانی و آرٹ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین عبد الحسین خسرو پناہ کی موجودگی میں جامع تعلیمی سسٹم کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔

اس سسٹم کا مقصد جو کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے جوانوں کے امور کے ادارے کی جانب سے شروع کیا گیا ہے ایسے ڈھانچے کی تشکیل ہے جس کے ذریعے اسلامی انقلاب کے لئے لیڈروں کی تربیت کی جاسکے اور ساتھ ہی انقلابی، مومن اور جوان افراد کی تربیت کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی نے  جو تاکیدات اور ہدایات ہیں ان کو عملی جامہ پہنایا جاسکے

اس سسٹم کے فوائد کی اگر  بات کی جائے تو اس میں پوری جامعیت پائي جاتی ہے اور ساتھ ہی مطالب اور اساتذہ، اینڈرائیڈ اپلیکیشن اور سایٹ سے بیک وقت استفادہ بھی اس کی خصوصیات میں شامل ہے علاوہ ازیں مرحلہ بہ مرحلہ ڈیزائنگ اور شرکاء کے مابین مقابلہ کا ماحول پیدا کرنا، ایڈمن کے ساتھ گفتگو کے ذریعہ مستقل طور پر ٹکنیکل سوالوں کے جوابات اور مسائل کا حل اور ان کے علاوہ تدریس کے ساتھ ساتھ مطالب کے حوالے سے سے بھی اس سسٹم کے ذریعے جواب دیا جاتا ہے۔
 
جوانوں اور نوجوانوں کو کہ جن کے لئے خاص طور پر یہ سسٹم بنایا گیا ہے’’بی نہایت‘‘ نامی کورس میں شیعوں کے بنیادی عقائد کی تعلیم دی جائے گی اور پھر اس کورس کو مکمل کرلینےکے بعد ان سے امتحان اور انٹرویو لیاجائے گا

اس سسٹم میں تربیتی اساتذہ کو کلچرل نیٹ ورک کے عنوان سے ’’سدید‘‘ نامی کورس کروایا جائے گا جس میں ’’جنسی تربیت‘‘،’’ صحافت  اور ذرائع ابلاغ کی تعلیم‘‘،’’غور و فکر کرنے کی صلاحیت‘‘،’’دین کا زندگی میں فائدہ‘‘ اور’’نوجوانوں اور جوانوں کی سیاسی تربیت‘‘ جیسے موضوعات سے آشنا ہوں گے۔

 
https://taghribnews.com/vdciw3a5yt1avq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ