تاریخ شائع کریں2021 13 January گھنٹہ 15:35
خبر کا کوڈ : 489515

ایران کو القاعدہ کا گڑھ کہنا مائیک پومپیو کا ایک “خطرناک جھوٹ” ہے۔

نائن الیون کے تمام حملہ آور ایران سے نہیں بلکہ مائیک پومپیو کی پسندیدہ جگہ سے آئے تھے۔ جواد ظریف
ایران کو القاعدہ کا گڑھ کہنا مائیک پومپیو کا ایک “خطرناک جھوٹ” ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ جواد طریف نے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم القاعدہ اور داعش کا نشانہ رہے ہیں اور ہم نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایرن کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہم نے القاعدہ جیسی دہشت گرد جماعتوں کے خلاف جنگ کی ہے اور ہم ان کے تشدد کا شکار بھی رہے ہیں اس لیے ایران کو القاعدہ کا گڑھ کہنا مائیک پومپیو کا ایک “خطرناک جھوٹ” ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں جواد ظریف نے لکھا کہ ایران سے متعلق فرضی کہانیاں بنانے اور القاعدہ سے تعلق جوڑنے جیسے سفید جھوٹ سے مائیک پومپیو اپنی وزارت کے گنے چنے دنوں کا افسوناک خاتمہ کر رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بے پر کی کہانیوں سے کسی کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، نائن الیون کے تمام حملہ آور ایران سے نہیں بلکہ مائیک پومپیو کی پسندیدہ جگہ سے آئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے الزام عائد کیا تھا  کہ ایران دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا نیا گڑھ ہے اور حال ہی میں القاعدہ نے ایران میں ایک نیا ہوم بیس قائم کیا ہے جس سے نمٹنے کے لیے امریکا کے پاس آپشنز ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb89basrhbwsp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ