تاریخ شائع کریں2020 27 December گھنٹہ 00:00
خبر کا کوڈ : 487339

عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالنا، مزاحمت کا مسلمہ حق ہے: شیخ الخزعلی

ہم امریکی فوجیوں کے انخلا کے مسئلے میں مزاحمت کے بر حق ہونے پر تاکید کرتے ہیں۔
عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالنا، مزاحمت کا مسلمہ حق ہے: شیخ الخزعلی
عراقی رضاکار فورس عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ہم امریکی فوجیوں کے انخلا کے مسئلے میں مزاحمت کے بر حق ہونے  پر تاکید کرتے ہیں۔

عراق کی جماعت عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل قیس الخزعلی نے کہا ہے کہ مزاحمت کو پورا حق ہے کہ وہ ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو ختم کرے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس کے ساتھ ہی حکومت کے اقتدار اعلی کے احترام پر تاکید کرتے ہوئے سفارتی مقامات پر حملے کو مسترد کیا ہے۔

عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے ٹوئٹ کر تاکید کی کہ مزاحمت کو پورا حق ہے کہ وہ ملک سے امریکی فوجیوں کو نکال دیں۔

انہوں نے کہا کہ الحشد الشعبی کے ایک نوجوان کی گرفتاری کا مسئلہ جو فریب کا نتیجہ تھی، حل ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر تاکید کرتے ہیں کہ ہم حکومت اور حکومتی اداروں کا پورا احترام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کے وزیر داخلہ نے جمعرات کو بغداد کے گرین زون علاقے میں راکٹ حملوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گرین زون علاقے پر مزید حملوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcds50onyt0js6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ