تاریخ شائع کریں2020 21 December گھنٹہ 15:34
خبر کا کوڈ : 486659

اورلینڈو سے لاس اینجلس جانے والی پرواز کا مسافر کورونا سے دم توڑ گیا۔

امریکا کی ایک ڈومیسٹک فلائٹ کے دوران کورونا کے مریض کو دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجے میں مسافر کی موت واقع ہوگئی۔
اورلینڈو سے لاس اینجلس جانے والی پرواز کا مسافر کورونا سے دم توڑ گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اورلینڈو سے لاس اینجلس جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کے ایک مسافر کی اچانک طبیعت بگڑ گئی جس کے باعث طیارے کو نیو اور لینز میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

مسافر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اورلینز کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ مسافر کی اہلیہ کے مطابق اُن کے شوہر کو کورونا بھی تھا جو انہوں نے ایئرلائن کی انتطامیہ سے چھپایا تھا۔

یونائیٹڈ ایئرلائن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مسافر کے کورونا ٹیسٹ ہوئے بغیر طیارے میں سفر کی تفتیش جاری ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکا دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے جہاں ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 725 ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchm-nkw23n6-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ