تاریخ شائع کریں2020 11 December گھنٹہ 15:57
خبر کا کوڈ : 485410

بھارت پاکستان کے خلاف ہائی برڈ وار میں ملوث ہے۔محمود قریشی

بھارت پاکستان کی تشخص متاثرکرنے کی ناکام کوششوں میں 15 سال سے سرگرم ہے، وزیر خارجہ پاکستان
بھارت پاکستان کے خلاف ہائی برڈ وار میں ملوث ہے۔محمود قریشی
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرونیکلز کی رپورٹ نے بھارتی پروپیگنڈے کے جال سے پردہ اٹھایا اور بھارت پاکستان کے خلاف ہائی برڈ وار میں ملوث ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ میں مصروف ہے، بھارتی کرونیکلز کی رپورٹ نے بھارتی پروپیگنڈے کے جال سے پردہ اٹھایا ، بین الاقوامی سطح  پربھارت پروپیگنڈے  کے ذریعے اپنی ناکامیوں کو چھپارہا ہے، بھارت پاکستان کی تشخص متاثرکرنے کی ناکام کوششوں میں 15 سال سے سرگرم ہے، ای یو ڈس انفولیب کی تحقیقات کے بعد یہ حقائق سامنے آئے ہیں،  بھارت نے یورپی یونین کے نام سے جعلی آن لائن میگزین ویب سائٹ  بنایا اور اس کی فنڈنگ کی، بھارت جھوٹی خبروں کی ویب سائٹس استعمال کرتا رہا اور کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہائی بریڈ وار میں ملوث ہے، بھارت کشمیر کی حق خودارادیت کی تحریک کودہشت گردی  کا رنگ  دے رہا ہے، بھارت  جعلی  تھنک ٹینک  اوراین جی اوکے ذریعے پروپیگنڈا مہم چلاتارہا، بھارت نے اپنی  ہی نیوز ایجنسی  کو پاکستان کے خلاف  استعمال کیا، یورپی پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیرکا دورہ ہوا، کس نے کرایا؟ کس نے فنڈ کیا؟ دورے کامقصد بھارت کے 5اگست کے اقدام کو درست قرار دینا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم دنیا سے بھارتی سازشوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، بھارت نے پاکستان کے خلاف  پروپیگنڈے کے لیے ہرقسم کے وسائل کا استعمال کیا، پاکستان  بھارتی سازشوں سے دنیا کوآگاہ کررہا ہے، دنیا کو بتادیا کہ بھارت  پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتا ہے، امن  کے لیے کیے گئے اقدامات کودنیا بھرمیں سراہا جارہا ہے ، بھارت نے جن اداروں کوپاکستان کے خلاف استعمال کیا ان کوآگاہ کرچکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے  پاکستان کے خلاف جعلی لیٹر ہیڈ کا استعمال کیا، ہم آج بھی یورپی پارلیمنٹ سے تحقیقات  کا مطالبہ کرتے ہیں، بھارت نے منظم منصوبے سے فوت شدہ افراد کانام پاکستان کےخلاف استعمال کیا، پاکستان جو ہمیشہ سے کہہ رہا تھا، تیسرے فریق نے بھی تصدیق کردی۔
https://taghribnews.com/vdcb8sbagrhbwap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ