تاریخ شائع کریں2020 8 December گھنٹہ 23:50
خبر کا کوڈ : 485086

ماؤنٹ ایوریسٹ کی صحیح اونچائی کا اعلان۔

چین اور نیپال کے ماہرین کی ایک مشترکہ ٹیم نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کی صحیح اونچائی کا اعلان کیا ہے۔
ماؤنٹ ایوریسٹ کی صحیح اونچائی کا اعلان۔
چین اور نیپال کے محققین اور ماہرین کی ایک ترپن رکنی ٹیم نے انتہائي پیشرفتہ ٹیکنالوجیوں کی مدد سے دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ کی سب سے اونچی چوٹی کی صحیح پیمائش کر لی ہے۔ اس ٹیم کے اعلان کے مطابق ماؤنٹ ایوریسٹ کی اونچائی آٹھ ہزار آٹھ سو اڑتالیس میٹر اور آٹھ سینٹی میٹر ہے۔

سن دو ہزار پانچ میں چینی ماہرین نے اس چوٹی کی اونچائی اور اس کے دامن کی پیمائش کی تھی جس کی رو سے ماؤنٹ ایوریسٹ کی اونچائی آٹھ ہزار آٹھ سو چوالیس میٹر اور تینتالیس سینٹی میٹر بتائی گئی تھی اور اسے اب تک کی سب سے دقیق پیمائش قرار دیا گيا تھا۔

نیپال کا کہنا ہے کہ چوٹی پر موجود برفانی ٹیلے کو بھی چوٹی کا حصہ سمجھا چاہیے اور اس حساب سے ماؤنٹ ایوریسٹ کی اونچائي آٹھ ہزار آٹھ سو اڑتالیس میٹر ہوتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaamnyi49naw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ