تاریخ شائع کریں2020 3 December گھنٹہ 16:51
خبر کا کوڈ : 484460

سعودی اتحاد امریکی اہداف کے حصول کے لئے ہے

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن حبتور نے کہا ہے کہ سعودی وٹرین میں دکھایا جانے والا اتحاد درحقیقت صیہونی امریکی اہداف کے حصول کا ہتھکنڈہ ہے
سعودی اتحاد امریکی اہداف کے حصول کے لئے ہے
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن حبتور نے کہا ہے کہ سعودی وٹرین میں دکھایا جانے والا اتحاد درحقیقت صیہونی امریکی اہداف کے حصول کا ہتھکنڈہ ہے۔

یمن کی قومی حکومت کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن حبتور نے المسیرہ ٹی وی سے انٹرویو میں امریکی سفیر کے مشرقی یمن کے مقبوضہ صوبے المہرہ کے دورے کی مذمت کی ۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک اشتعال انگیز اقدام ہے ۔انھوں نے کہا کہ یمن کے المہرہ علاقے پر سعودی اتحاد کے قبضے کا مقصد اس صوبے میں امریکی فوجیوں کے داخل ہونے کی زمین ہموار کرنا ہے۔

یمن کے وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ ملت یمن اس قبضے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ المھرہ و حضرموت صوبوں میں غاصبانہ منصوبے علاقے میں صیہونی سازش کا حصہ ہیں۔ یمن کے وزیراعظم بن حبتور نے کہا کہ خلیج فارس کے ممالک استقامتی محاذ کا مقابلہ کرنے کے لئے صیہونی حکومت کے ساتھ مل کر ایک محاذ قائم کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئےانھوں نے روابط کو معمول پر لانے کا ذلت آمیز راستہ اختیار کیا ہے۔

یاد رہے کہ جارح سعودی اتحاد نے نومبر دوہزار سترہ میں صوبہ المہرہ پر قبضہ کرکے اس صوبے کے ایئرپورٹ اور دیگر علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔صوبہ المہرہ کے عوام نے بارہا احتجاجی مظاہرے کر کے اس صوبے میں سعودی غاصبوں اور اس کے ایجنٹوں کی موجودگی کی مذمت کی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcfvjdjxw6dcja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ