تاریخ شائع کریں2020 30 November گھنٹہ 15:09
خبر کا کوڈ : 484046

بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد ترانوے لاکھ بانوے ہزار تک پہنچ گئی

بھارت کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکتالیس ہزار آٹھ سو دس نئے کیسز سامنے آئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد ترانوے لاکھ بانوے ہزار تک پہنچ گئی
بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد ترانوے لاکھ بانوے ہزار تک پہنچ گئی
بھارت میں کورونا وائرس کے نئے معاملات میں کمی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا اور فعال کیسوں کی شرح کم ہوکر چار اعشاریہ آٹھ تین رہ گئی ہے۔

بھارت کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکتالیس ہزار آٹھ سو دس نئے کیسز سامنے آئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد ترانوے لاکھ بانوے ہزار تک پہنچ گئی۔

اسی عرصے کے دوران بیالیس ہزار دو سو اٹھانوے مریض شفایاب ہوئے اور کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد اٹھاسی لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کے فعال کیسز چار لاکھ ترپن ہزار رہ گئی۔ اسی دوران نو سو چوراسی مریض ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ چھتیس ہزار چھے سو چھیانوے ہوگئی۔

بھارت میں کورونا سے صحتیابی شرح ترانوے اعشاریہ اکہتر فیصد ہے اور اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار چھے فصد ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ فعال کیسز مہاراشٹرا میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر رہا۔
https://taghribnews.com/vdcfjjdjvw6dcxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ