تاریخ شائع کریں2020 30 November گھنٹہ 14:35
خبر کا کوڈ : 484035

ایران میں انسانوں پر ویکسین کی ٹیسٹنگ کا آغاز

شہید فخری زادے اور ان کی ٹیم کی کوششوں سے ملک میں کورونا ویکسین بنانے کا پروجیکٹ آگے بڑھتے ہوئے اب انسانوں پر ویکسین کی ٹیسٹنگ کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے
ایران میں انسانوں پر ویکسین کی ٹیسٹنگ کا آغاز
ایران میں کورونا کو قابو کرنے کے لئے بنائے گئے سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی رضا زالی نے ملک کے مشہور سائنسداں محسن فخری زادے کے قتل کی دہشت گردانہ اقدام کے طور پر مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر پوری قوم کو تعزیت پیش کی اور کورونا ویکسین بنانے کی جانب شہید فخری زادے اور ان کی ٹیم کی کوششوں کی قدردانی کی۔

ڈاکٹر زالی نے کہا کہ شہید فخری زادے اور ان کی ٹیم کی کوششوں سے ملک میں کورونا ویکسین بنانے کا پروجیکٹ آگے بڑھتے ہوئے اب انسانوں پر ویکسین کی ٹیسٹنگ کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات میں شک نہیں ہے کہ ایرانی قوم کے دشمن کا یہ دہشت گردانہ اقدام، ایرانی قوم کے سائنسدانوں کی ترقی اور کامیابیوں کو روک پانے میں ان کی ناتوانائی کی علامت ہے اور ملک میں ایسے سائنسداں ہیں جو خاموشی سے پورے عزم کے ساتھ وطن عزیز کو خودکفیل بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ڈاکٹر علی رضا زالی نے کہا کہ شہید فخری زادے نے اپنی کامیاب زندگی ملک کی سائنسی، ٹکنالوجی اور سیکورٹی کے شعبے میں ترقی کے لئے خرچ کر دی۔ وہ دفاعی شعبے کے ساتھ ساتھ کورونا کے خلاف جد و جہد کرنے والوں میں سر فہرست تھے۔

انہوں نے شہید فخری زادے کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید فخری زادے اور ان کی ٹیم نے کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کی حالت میں صحت عامہ کے شعبے کی مدد کی اور کورونا کا پتہ لگانے والی پہلی ایرانی کٹ بنائی جو عالمی اسٹینڈرڈ کے مطابق ہے۔

اس طرح اس سائنسداں نے ملک کا نام دنیا کے ان چنندہ ممالک کی فہرست میں شامل کرایا جو یہ پیشرفتہ کٹ بناتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdso0okyt0jz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ