تاریخ شائع کریں2020 28 November گھنٹہ 17:22
خبر کا کوڈ : 483732

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ بھارتی فوج کی حراست میں

اپنے بیان میں اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے ظلم کی بھی کوئی حد نہیں ہے۔ وحید کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور مجھے ان کے اہل خانہ کو تسلی دینے کی بھی اجازت نہیں ہے
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ بھارتی فوج کی حراست میں
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھارتی فوج نے ایک بار پھر حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر اُنہیں حراست میں لے لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ دو دن سےاپنےساتھی وحید پرہ کےاہلخانہ سے ملنے کی کوشش کررہی ہوں لیکن انتظامیہ وحید پرہ کے اہلخانہ سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی وزراء اور اُن کے کٹھ پتلیوں کو پورے کشمیر میں گھومنے کی اجازت ہے لیکن صرف میرے لیے سکیورٹی ایک مسئلہ ہے۔

اپنے بیان میں اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے ظلم کی بھی کوئی حد نہیں ہے۔ وحید کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور مجھے ان کے اہل خانہ کو تسلی دینے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزير اعلی محبوبہ مفتی اس سے قبل بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت تشکیل دے چکی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgww9txak97u4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ