تاریخ شائع کریں2020 20 November گھنٹہ 15:15
خبر کا کوڈ : 482755

ٹرمپ کی امارات کو ہتھیاروں کی فروخت میں رکاوٹ۔

امریکی صدر کی امارات کو 23 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت روکنے کیلئے قانون سازی کریں گے۔امریکی سینیٹ
ٹرمپ کی امارات کو ہتھیاروں کی فروخت میں رکاوٹ۔
امریکی صدرٹرمپ کی متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ اور امارات کے درمیان ایک معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات کو ایف 35 لڑاکا طیارے، ڈرونز، فضا سے فضا تک مار کرنے والے میزائل سمیت دیگر ہتھیار فروخت کئے جانے ہیں۔

ڈیموکریٹک سینیٹر بوب میننڈیز، کرس مرفی اور ری پبلکن سینیٹر رینڈ پاول نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر کی امارات کو 23 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت روکنے کیلئے قانون سازی کریں گے۔ 

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی اور ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کو ہتھیاروں کی فروخت کا جائزہ لینے اور اسے روکنے کا اختیار حاصل ہے۔

امریکی سینیٹرز کو خدشہ ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی فروخت سے مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن بگڑ سکتا ہے۔  اس معاہدے کے بارے ميں امریکی وزير خارجہ مائيک پمپئو نے گزشتہ ہفتے ہی امریکی کانگريس کے ارکان کو مطلع کيا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcamunym49na01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ