تاریخ شائع کریں2020 19 November گھنٹہ 01:04
خبر کا کوڈ : 482634

جرائم و بدعنوانی میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائےگا۔ شمخانی

جرائم میں ملوث انتہا پسندوں کو ایرانی سکیورٹی فورسز گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔سکریٹری علی شمخانی
جرائم و بدعنوانی میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائےگا۔  شمخانی
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے خلاف سنگين جرائم میں ملوث انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملےگی۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ کرپشن ، مالی بد عنوانی اور ایرانی عوام کے خلاف سنگين جرائم میں ملوث انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملےگی۔

انھوں نے کہا کہ کرپشن اور دہشت گردی میں ملوث افراد جہاں کہیں بھی ہوں، ایرانی سکیورٹی فورسز انھیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی اور جرائم و بدعنوانی میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائےگا۔  

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایرانی سکیورٹی فورسز کرپشن اور دہشت گردی میں ملوث بعض افراد کو بیرون ملک گرفتار کرنے کے بعد ایران واپس لانے میں کامیاب ہوگئي ہے اور یہ کارنامہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی طاقت اور قدرت کامظہر ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgwx9ttak9734.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ