تاریخ شائع کریں2020 15 November گھنٹہ 16:11
خبر کا کوڈ : 482188

صیہونی حکومت کو تسلیم کرنا ناممکن ہے.وزیر اعظم پاکستان

پاکستان پر صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کے لئے دباؤ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے:وزیر اعظم عمران خان
صیہونی حکومت کو تسلیم کرنا ناممکن ہے.وزیر اعظم پاکستان
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی جانب سے صیہونی حکومت کو تسلیم کرنا ناممکن ہے۔

پاکستان کے وزیر ا‏عظم نے کہا ہے کہ ان پر صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کے لئے دباؤ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم حکومت پاکستان صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی۔

عمران خان نے دباؤ بنانے والے ممالک کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق انہیں ملنے چاہئیں۔

خیال ہے کہ پاکستان کے عوام نے بھی اب تک بارہا مظاہرے کر کے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی ہے اور فلسطینی کاز کی حمایت اور صیہونیوں سے نفرت پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaaunya49na61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ