تاریخ شائع کریں2020 10 November گھنٹہ 16:00
خبر کا کوڈ : 481718

صائب عریقات کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگيا

فلسطین کی فتح پارٹی کی اجرائی کمیٹی کے سکریٹری صائب عریقات کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگيا ہے۔
صائب عریقات کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگيا
المیادین کے حوالے سے خبر ہے کہ فلسطین کی فتح پارٹی کی اجرائي کمیٹی کے سکریٹری صائب عریقات کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگيا ہے۔

اس سے قبل فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ صائب عریقات کی حالت نازک اور  تشویشناک ہے۔

اسپتال ذرائع‏ کے مطابق صائب عریقات کو سانس لینے کی مشکل کا سامنا تھا۔

صائب عریقات کی عمر 65 سال تھی اور وہ 1995 سے  اسرائيل کے ساتھ  فلسطین کی مذاکراتی ٹیموں کی قیادت کرتے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcizza5vt1avy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ