تاریخ شائع کریں2020 9 November گھنٹہ 11:34
خبر کا کوڈ : 481549

منیاپولیس میں اعتراض کرنے والوں کے مظاہرے کی سرکوبی،

امریکی پولیس نے ووٹوں کی گنتی نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے چھے سو افراد کو حراست میں لے لیا۔
منیاپولیس میں اعتراض کرنے والوں کے مظاہرے کی سرکوبی،
امریکی پولیس نے انتخابی نتائج اور ووٹوں کی گنتی پر منیاپولیس میں اعتراض کرنے والوں کے مظاہرے کی سرکوبی کر دی اور کم از کم چھے سو لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

اپنے ووٹوں کی گنتی نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے لوگوں کے مظاہرے کے بعد پولیس نے بچوں اور میڈیا کے لوگوں سمیت چھے سو افراد کو منیاپولیس میں حراست میں لے لیا۔

احتجاج کرنے والے افراد مظاہرہ  کر ہی رہے تھے کہ پولیس نے انھیں محاصرے میں لے لیا اور انھیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

مظاہرین منیاپولیس شہر کے مرکز میں کئي کلو میٹر تک مظاہرہ کرنا چاہتے تھے لیکن پولیس اہلکاروں نے انھیں اس کی اجازت نہیں دی۔ بتایا گيا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر ہونے کا حکم دیے بغیر ہی ان پر مرچ کے اسپرے کا چھڑکاؤ کر دیا اور ان میں سے بہت سے لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

امریکہ کے بہت سے شہروں میں ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کی جانب سے مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcay6nyo49nam1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ