تاریخ شائع کریں2020 5 November گھنٹہ 00:11
خبر کا کوڈ : 481117

رسول ﷺکی ذات کی حرمت مسلمانوں کے لئے بہت اہم ہے۔ وزیراعظم پاکستان

گستاخانہ مواد کی تشہیر کی مذمت کرتے ہیں، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی توہین نہیں ہونی چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان
رسول ﷺکی ذات کی حرمت مسلمانوں کے لئے بہت اہم ہے۔ وزیراعظم پاکستان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رسول کریم ﷺکی شان میں توہین کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا ان کی ذات اقدس کی حرمت مسلمانوں کے لئے بہت اہم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بوسنیا کے صدرہرزیگووینا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گستاخانہ مواد کی تشہیر کی مذمت کرتے ہیں، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی توہین نہیں ہونی چاہیے۔

ہم نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر بات کی ہے۔ رسول کریم ﷺکی شان میں توہین کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، رسول ﷺکی ذات کی حرمت مسلمانوں کے لئے بہت اہم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پرپاکستانی موقف کی تائید پربوسنیا کے شکرگزار ہیں، دونوں ملکوں نے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ بوسنیا کے ساتھ پاکستان تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اوربوسنیا کے دورے کی دعوت پرشکریہ ادا کرتا ہوں۔

صدربوسنیا ہرزیگووینا نے کہا کہ دورہ پاکستان پربہت خوشی ہوئی ہے، اقوام متحدہ امن مشن کے تحت پاکستانی دستوں نے بوسنیا میں اہم کردارادا کیا، ہم نے مختلف شبعوں میں دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں، دونوں ملکوں نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
https://taghribnews.com/vdcb88bazrhbw8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ