تاریخ شائع کریں2020 31 October گھنٹہ 01:41
خبر کا کوڈ : 480512

ترک صدر کے ہولوکاسٹ کے بارے میں اسرائیل کی شدید تنقید،

اسرائیل فرانس میں اظہار رائے کی آزادی کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور اس موقع پر فرانس اور فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ کھڑا ہے۔
ترک صدر کے ہولوکاسٹ کے بارے میں اسرائیل کی شدید تنقید،
ترک صدر کے ہولوکاسٹ کے بارے میں بیان پر اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سیخ پا ہوکر ترک صدر اردوغان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جروزالم  پوسٹ کے حوالے سے خبر ہے کہ ترک صدر کے ہولوکاسٹ کے بارے میں بیان پر اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان لی اور ہایات نے سیخ پا ہوکر ترک صدررجب طیب اردوغان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسرائيلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ترک صدر کا بیان اس کی تاریخی حقائق سے عدم آشنائی اور ناواقفیت کامظہر ہے۔ اسرائيلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل فرانس میں اظہار رائے کی آزادی کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور اس موقع پر فرانس اور فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترک صدر نے چند روز قبل کہا تھا فرانس اور یورپ میں اسلامو فوبیا کی لہر جاری ہے اور یورپ نے 80 سال قبل یہودیوں کے خلاف بھی ایسے ہی جرم کا ارتکاب کیا تھا، جبکہ 25 سال قبل  سربیوں نے بوسنیا کے مسلمانوں کے خلاف بھی ایسے ہی ظلم کو روا رکھا کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjvyex8uqeoiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ