تاریخ شائع کریں2020 31 October گھنٹہ 00:46
خبر کا کوڈ : 480501

ہم ضروت پڑنے پر ایران کے اسلحے خریدیں گے۔ ونزوئیلا

ونزوئیلا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم ضروت پڑنے پر قانونی راستے سے ایران کے اسلحے خریدیں گے۔
ہم ضروت پڑنے پر ایران کے اسلحے خریدیں گے۔ ونزوئیلا
ونزوئیلا کے وزیر خارجہ خورخے ایریزا نے ایران کے خلاف سیکورٹی کونسل کی اسلحہ جاتی پابندیوں کے خاتمے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ضرورت ہوگی ہم ایران سے اسلحے خریدیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کاراکاس تجارت، زارعت، توانائی، حمل و نقل اور فوجی جیسے بہت سے شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون کرتا ہے اور اس کی تاریخ سابق صدر ہیوگو چاویز کے دور حکومت سے متعلق ہے جو نیکولس مادورو کے انتظامیہ میں زیادہ فروغ پایا ہے۔

اس سے پہلے ونزوئیلا کے صدر نیکولس مادورو نے بھی ایک بار پھر کہا کہ ان کے ملک نے ایران سے میزائل نہیں خریدے نہیں لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے تاکید کی کہ ایرانسے میزائل خریدنا، اچھا آئیڈیا ہے۔

انہوں نے کولمبیا کے اس دعوے کی جانب اشارہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ونیزوئیلا نے ایران سے میزائل خریدے ہیں، کہا کہ کولمبیا امریکا کی خفیہ ایجنسی کی کٹھپتلی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchvvnkz23n6md.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ